ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / 2019 کی تیاری: 50 کروڑ ہندوستانیوں کو ’مودی کیئر‘ کے دائرے میں لانے کی عجلت میں مرکز  

2019 کی تیاری: 50 کروڑ ہندوستانیوں کو ’مودی کیئر‘ کے دائرے میں لانے کی عجلت میں مرکز  

Fri, 06 Jul 2018 01:06:05    S.O. News Service

نئی دہلی: 5/جولائی(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) 2019 کے عام انتخابات سے پہلے 50 کروڑ ہندوستانیوں کو صحت کے انشورنس کے دائرے میں لانے کی مودی حکومت کی کوشش کے سامنے کئی چیلنج کھڑے ہورہے ہیں۔اوباما کیئر کے طرز پر مودی کیئر(آیوشمان بھارت) نام سے مشہور اس خصوصی پروگرام کا اعلان ہوئے قریب 5 ماہ گزر چکے ہیں اور حکومت اب بھی ہسپتال اور انشورنس کمپنیوں کے ساتھ غلطاں و پیچاں ہے۔ حکومت نے اگست میں اس کے اجراء کا ہدف رکھا ہے۔ جتنی بڑی آبادی کو انشویرڈ کرنے کا ہدف مقرر گیا ہے وہ پورے ساؤتھ امریکی ممالک کی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق مودی کیئر کا مقصد ملک کے 40 فیصد غریبوں کو صحت کی انشورنس کے دائرے میں لانا ہے۔ 2017 کی عالمی ادارہ صحت (WHO) کی رپورٹ کے مطابق ملک میں صحت پر بڑھے خرچ نے 52 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو خط افلاس سے نیچے دھکیل دیا ہے۔ ادھر کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹی مودی حکومت پر غریبوں کے مقابلے میں صنعت کاروں پر زیادہ توجہ دینے کا الزام لگار ہی ہیں۔ایسے میں مودی حکومت اس منصوبہ کو 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل زمینی سطح پر نفاذ کرنے کے دباؤ میں ہے۔اس سے بی جے پی کے ووٹ کے لیے زمین تیار ہوگی وہی دیگر ناقدین اور حزب اختلاف کے منھ بند کرنے کے لیے کافی تصور کیا جاسکتا ہے۔ 


Share: